Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس نے یورپ کا رخ کرلیا

شائع 25 جنوری 2020 06:25am

چین ہی نہیں امریکا، جاپان تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے بعد اب کورونا وائرس نے یورپ کا رخ کرلیا، یورپ میں تین کیسز سامنے آگئے۔

کورونا وائرس نے تیزی سے تیرہ سے زائد سے ممالک کا رخ کیا۔ امریکا، جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ویت نام اور سنگاپور کے بعد اب یورپ میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں۔

فرانس میں وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یورپ بھر میں احتیاطی تدابیر شروع کردی گئیں۔

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے پانچ، سنگاپور، امریکا میں تین، جنوبی کوریا، ویتنام اور جاپان میں دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ نیپال اور تائیوان  میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے کئی ممالک کے ایئر پورٹس پر اسکریننگ  کی جارہی ہیں۔