Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرونا وائرس: 41 ہلاک، چین کے 13 شہر لاک ڈاؤن

شائع 25 جنوری 2020 04:17am

بیجنگ: کرونا وائرس نے چین میں مزید 15 افراد کو نگل لیا ہے، مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی، ہزاروں افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اس وقت ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ووہان سمیت 13 شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے، شہر سے باہر نکلنے پر بھی  پابندی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئیں ہیں۔

کرونا وائرس امریکا، جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا کے بعد اب ویت نام اور سنگاپور بھی پہنچ گیا، جہاں 13 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی جارہی ہیں۔