Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

' لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں'

شائع 25 جنوری 2020 04:09am

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے آج نیوز کے اینکر رانا مبشر کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جاری رہی تو عوام حکمرانوں کیخلاف نکلیں گے، اگر ایسا ہوا تو اسکا انجام بڑا خوفناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ گلے شکوے ہوتے ہیں، میاں صاحب کے پاس لندن میں سب لوگ ہیں، قوم کو بھی شہبازشریف کی ضرورت ہے، انہیں واپس آنا چاہئے۔