Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو برمنگھم طلب کرلیا

شائع 25 جنوری 2020 03:53am

لندن: مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو برمنگھم طلب کرلیا۔ لیگی وفد اہم قانون سازی اور پارٹی میں موجود آرمی ترمیمی ایکٹ پر ردعمل پر مشاورت کرے گا۔

خواجہ آصف پارٹی میں ان کے خلاف ملنے والے ردعمل پر قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگی وفد کی ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد سے برمنگھم روانگی کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق سمیت دیگر ارکان لیگی وفد میں شامل ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ کی روانگی میں انکا نام ای سی ایل میں ہونا رکاوٹ بن گیا۔

ملاقات کو خفیہ رکھنے کیلئے وفد کو لندن کے بجائے برمنگھم بلایا گیا ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔

شہبازشریف اور نوازشریف پنجاب اور وفاقی حکومت میں آئندہ ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں بریف بھی کریں گے، مریم نواز کے ای سی ایل سے نام کے اخراج اور شہباز شریف کی واپسی پر بھی غور ہوگا۔