Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم

شائع 25 جنوری 2020 03:24am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں یہ ایک خوشخبری ہے جس سے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان کو معاشی مسائل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے بھی پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کی اجازت دے دی ہے۔

نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بموریت وادیوں تک بذریعہ سڑک جاسکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کہتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور میں خود بھی پاکستان کے مزید خوبصورت علاقوں کے سفر کا خواہش مند ہوں۔

برطانیہ کی طرف سے 2015  کے  بعد سفری ہدایات میں واضح  طور پر کی جانے والی یہ پہلی ترامیم ہیں۔