Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی، جرمنی اور اسپین کے بعد امارات کے سفیر کا پشاور زلمی کیلئے گڈلک پیغام

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 06:56pm

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیوسے قبل پشاور زلمی کی دھوم، غیر ملکی ٹیموں کی فیورٹ ٹیم بن گئی۔ ترکی، جرمنی اور اسپین کے بعد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھی پشاور زلمی کی جیکٹ پہن کر گڈ لک کا پیغام دیا۔

پی ایس ایل فائیو کا رنگارنگ کرکٹ میلہ شروع ہونے میں ابھی اٹھائیس دن باقی ہے لیکن پشاور زلمی ابھی سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کی بھی فیورٹ ٹیم بن گئی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے پشاور زلمی جیکٹ پہن کر پشاور زلمی کے لیے گڈ لک پیغام ٹوئیٹ کیا۔

 

حماد الزابی نے انگلش اردو اور عربی زبان میں تین الگ ٹوئیٹس کرکے تحریر کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست جاوید آفریدی کی ٙٹیم پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتے ہیں اور اپنی نئی ٹیم پشاور زلمی کا پہلا میچ دیکھنے گراونڈ بھی آئیں گے۔

 

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور میچ دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہا۔