Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے، وسیم خان

شائع 24 جنوری 2020 03:42pm

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے لیکن ایونٹ کو 2 مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔

بنگلادیش کے دورہ پاکستان پر رضامندی کے بعد بعض کرکٹ حلقوں سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ پاکستان نے دورے کے عوض ایشیاکپ 2020 کی میزبانی کا سودا کیا ہے تاہم پی سی بی کے سی ای او نے اب واضح کردیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021 میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔