Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا،مصطفی کمال

شائع 24 جنوری 2020 02:09pm

پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا،۔

لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں سربراہ مصطفیٰ کمال نے دبنگ خطاب کیا۔ انہوں نے واضح کیا جب تک ہوں سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، مہاجر کارڈ کھیلنے والے توبہ کریں۔

پاک سرزمین پارٹی نے لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کیا ہے ، خطاب میں  مصطفی کمال ایم کیو ایم پاکستان سندھ اور وفاقی حکومت پر خوب گرجے برسے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ سندھ میں مہاجر اور سندھ کارڈ استعمال  کرنے والوں کو توبا کرنا چاہئے، سندھ میں کرپشن کے باعث تھر میں بچے مررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔

وفاق پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ پر سارا نظام چل رہا ہے، ریاست مدینہ کیا صرف پنجاب اور کے پی کے میں آکر ختم ہوجاتی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ وہ نہ تو کسی تبدیلی اور نہ ہی مہاجر کارڈ کا نعرہ دیتے ہیں، بلکہ آئین میں ایسی ترامیم کرائیں گے کہ عوام اپنے حکمران خود ہوں گے۔

مصطفی کمال نے سندھی زبان میں میں بھی خطاب کیا اور کہا کہ ظالم وہ ہے جو ظلم سہے۔