Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ جیت ہمارے لئے بہت اہم ہے، کپتان بابر اعظم

شائع 24 جنوری 2020 01:35pm

لاہور: بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ جیت ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کی، یہ نہیں سوچا تھا کہ وکٹ اتنی سلو ہوجائے گی لیکن گیند بازوں کو سارا کریڈٹ جاتا ہے جس طرح انہوں نے بولنگ کو پلان کیا۔

انہوں نے شعیب ملک اور احسان علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاور پلے کے دوران بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے شعیب ملک نے کہا کہ بنگلادیش کے اچھے آغاز کے باوجود ہمارے بولرز نے انہیں محدود کیا، ہماری فیلڈنگ بھی کافی اچھی رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ ہدف کا تعاقب کررہے ہوں تو لمبا کھیل کر خود کو چانس دینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے پہلے ٹی ٹوئنٹئی میچ میں بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 142 رنز کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 58 رنز اسکور کئے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔