Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی اور جرمنی کے بعد اسپین کے سفیر کا پشاور زلمی کیلئے گڈ لک پیغام

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 06:25pm

پی ایس ایل فائیو سے قبل پشاور زلمی بدستور غیرملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز، ترکی اور جرمنی کے بعد اسپین کے سفیر نے بھی پشاور زلمی کیلئے گڈ لک پیغام بھیج دیا۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ترکی اور جرمنی کے بعد پاکستان میں اسپین کے سفیر مینول ڈوران گیمینز نے پشاور زلمی جیکٹ کے ساتھ تصویر بناکر ٹیم زلمی کو پی ایس ایل کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

اسپین کے سفیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پرجوش ہے اور پاکستان کے شائقین کرکٹ یقینی طور پر اس سے محظوظ ہوں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسپین کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دی۔