Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

شائع 23 جنوری 2020 05:03pm

لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ نے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا، پروفیسر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 28 جنوری کو لمز یونیورسٹی میں ہوگا۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ برس انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایکشن دوبارہ کلیئر ہونے تک محمد حفیظ کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ بولنگ نہیں کرواسکتے۔