Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، اپوزیشن کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید

شائع 23 جنوری 2020 04:11pm

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومتی کارکردگی پر مہرقراردیدیا ۔

لیگی رہنما  حمزہ شہباز بولے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل چیخ چیخ کر کرپشن کی داستان سنا رہی ہے۔

حمزہ شہباز کے مطابق رپورٹ کے مطابق2019میں کرپشن میں اضافہ ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان نےکہاتھاکہ کرپشن ثابت ہوئی توگھرچلاجاؤں گا۔

پی پی رہنما  سعید غنی نے کہا سال بعد ملک کا ٹرانسپرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا ۔ ثابت ہوگیا کہ ڈیڑھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کرپشن میں اضافہ ہوا،مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی،

سعید غنی نے مزید کہا کہ  رپورٹ نے عمران خان کے دعوے بے نقاب کردیے۔