Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: کرونا وائرس، دو شہروں میں لاک ڈاون،ہلاکتیں 17 ہوگئیں

شائع 23 جنوری 2020 04:08pm

چین خطرناک وائرس کرونا کی لپیٹ میں آگیا ۔ ووہان شہر کے بعد ہاؤنگ گینگ کو بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا ۔ دونوں شہروں سے فلائٹس اور ٹرینوں کو معطل کردیا گیا ۔

دونوں شہروں میں ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد شہری آباد ہیں ۔ خطرناک وائرس سے اب تک سترہ افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد متاثر ہوچکے ہیں ۔

وائرس چین سے تھائی لینڈ۔ جنوبی کوریا۔ جاپان اور امریکا جا پہنچا ہے۔

ایئرپورٹس پر چین سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ پاکستان میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا۔