Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج اخراجات میں 1لاکھ 15 پندرہ ہزار کا اضافہ

شائع 23 جنوری 2020 04:04pm

سرکاری حج کے اخراجات میں مزید ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اگر آپ رواں سال حج کے خواہشمند ہیں تو مزید رقم اکٹھی کرلیں، اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔

حکومت نے سرکاری حج پیکج میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کے اضافہ کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس بار حج اخراجات کے لیے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نارتھ ریجن کا حج پیکج پانچ لاکھ پچاس ہزار اور ساؤتھ ریجن کا پیکج پانچ لاکھ پینتالیس  ہزار رکھا گیا ہے۔

وزارت مذہی امور کا کہنا تھا کہ  یہ اضافے روپے کی قدر میں کمی اور ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ کے باعثٖ کرنا پڑا۔