Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات

شائع 23 جنوری 2020 03:58pm

خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات سامنے آگئے ۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان اور سینئر وزیر عاطف خان میں تلخ کلامی ہوگئی۔

عاطف خان بولے صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کی واپسی پر انکے سامنے معاملہ اٹھاؤں گا۔

کابینہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے دو بڑوں میں تلخ کلامی ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عاطف خان بولے حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق نہیں چل رہی ۔ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ  اس سسٹم کے ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان کی واپسی پر یہ سارے معاملات اُن کے سامنے اُٹھاؤں گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوریاں کابینہ میں رد و بدل، شہرام ترکئی سے بلدیات کی وزارت کا لینا اور عاطف خان گروپ کے ایم پی ایز کو کابینہ میں  شامل نہ کرنے پر بڑھیں۔

سینئر وزیر عاطف خان ایم پی ایز کا الگ گروپ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

حکومتی ذرائع خبروں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں پر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔