Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین اسٹوکس شاندار کرکٹر ہیں، وزیراعظم عمران خان

شائع 23 جنوری 2020 04:25pm

ڈیوس میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو شاندار کرکٹر قرار دے دیا۔

انٹرویو کے دوران خاتون اینکر پرسن نے وزیراعظم سے بین اسٹوکس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مصروفیت کی وجہ سےکرکٹ میچز نہیں دیکھ پاتے لیکن میڈیا کے ذریعے ملنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹوکس ایک بہترین کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور قومی ٹیم نے 1992 کا ورلڈکپ ان ہی کی قیادت میں اپنے نام کیا تھا۔