Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا فوکس تینوں میچز جیت کر نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے، بابراعظم

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 04:41pm

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے پر نظریں جمالیں۔

لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر حال ہی میں سری لنکا کیخلاف شکست کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کو آسان حریف نہیں لے سکتے، ان کے کھلاڑی لیگ کھیل کر آرہے ہیں، فتح کیلئے خوب جان لگانی ہوگی۔

بنگلادیشی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی اور دیگر معاملات ہمارے ذہنوں میں نہیں ہیں کیونکہ یہاں بہترین سیکورٹی مہیاء کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر رینکنگ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، پاکستان سےاچھا مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں بہترین کرکٹنگ ماحول ہے۔