Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے کلین سوئپ کا چیلنج درپیش

شائع 23 جنوری 2020 01:37pm

لاہور: انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے کو، شائقین ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگئی۔

چوکوں چھکوں کی آندھی چلے گی، وکٹیں اڑیں گی اور ایکشن ہوگا لگاتار۔ قذافی اسٹیڈیم شاہینوں اور ٹائیگرز کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔ جمعہ کے روز لائیو ایکشن دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے جھپنٹے کا پلان بنالیا، قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کا مختصر فارمیٹ میں 10 بار ٹاکرا ہوا، 2 میں بنگلادیش اور 8 میں پاکستان فاتح رہا۔

شاہینوں کو نمبرون پوزیشن برقرار رکھنے ہر صورت تینوں میچز جیتنا ہونگے۔