Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوبر شاہمیر عباس کی نازیبا ویڈیو لیک، والد کا شدید ردعمل

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 08:00am

لاہور: پاکستانی یوٹیوبر شاہ میر عباس کی نامناسب ویڈیو لیک ہونے پر ان کے والد فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فرحت عباس شاہ جو خود بھی ایک شاعر ہیں اور لاہور ٹی وی کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے بھی ہیں، نے بیٹے کی نامناسب ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے چینل پر ردعمل دیا۔

انہوں نے 7 منٹ طویل پیغام میں کہا کہ لگ بھگ ایک سال سے شاہ میر گھر چھوڑ کر جاچکا ہے اور اس دوران صرف 2 سے 3 بار آیا ہے۔

فرحت عباس شاہ نے کہا کہ یہ باتیں سب ڈھکوسلے ہیں کہ کسی نے کسی کی پرائیویسی میں دخل اندازی کی ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ شاہ میر نے ایسی حرکت ہی کیوں کی اور اگر حرکت کی بھی ہے تو اس کو ریکارڈ کرکے اس سے بھی بڑا جرم کیا، جرم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا تو ہے ہی لائکس اور ویوز کا گورکھ دھندہ ، اس لیے یہ کہنا کہ یہ ویڈیو شیئر نہیں ہوگی یا آئندہ کسی کی ایسی کوئی ویڈیو نہیں آئے گی ناممکن ہے، اس طرح کے کام ہوتے رہیں گے۔

فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس کے کسی فعل کے ذمہ دار نہیں ہیں، شاہ میر کو چاہیے کہ وہ اپنے اللہ سے معافی مانگے۔