Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی ٹویوٹا فارچیونر "سِگما جی 2020" کی قیمت اور خصوصیات

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 07:59am
سائنس

ٹویوٹا فارچیونر گاڑی پاکستان میں امارت اور لگژری کا نشان ہے، جو اپنی خصوصیات کے باعث امراء کی پسندیدہ گاڑیوں کی فہرست کے اولین نبروں پر آتی ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا فارچیونر کی فی الحال تین اقسام موجود ہیں۔ جن میں Sigma 4 (4×4)، Sigma V (2×4) اور Sigma G (2×4) شامل ہیں۔

حال ہی میں انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی جانب سے ٹویوٹا فارچیونر "G Varient" پرانی قیمت 72 لاکھ 99 ہزار روپے میں متعارف کرائی گئی ہے۔

فاچیونر کے اس ورژن کے فیچرز فارچیونر وی ویرینٹ سے بہت ملتے جلتے ہیں، تاہم جی ویرینٹ میں چند اہم فیچرز شامل ہیں۔

Image result for Toyota fortuner Sigma G 2020

جی ویرینٹ کا ماڈل وی ویرینٹ سے 7 لاکھ روپے سستا ہے۔ اس کا بیرونی حصہ اور وہیل بیس تمام فارچیونر ویرینٹ کے جیسے ہیں۔ اس میں وی ویرینٹ کی طرح بھی پاور بیک ڈور نہیں دیا گیا ہے۔

جی ویرینٹ میں وی ویرینٹ کی طرح ایل ای ڈی پی ای ایس ہیڈ لیمپس کے بجائے بائی ہیلوجن پی ای ایس ہیڈ لیمپس نصب کیا گیا ہے۔

Image result for Toyota fortuner Sigma G 2020

جی ویرینٹ اور وی ویرینٹ میں رِم کا سائز اور ڈیزائن دونوں مختلف ہیں۔ جی ویرینٹ میں رِم کا سائز 17 انچ جبکہ وی ویرینٹ میں 18 انچ دیا گیا ہے۔

اہم فیچرز میں ڈے ٹائم رننگ لیمپس (ڈی آر ایل)، ایل ای ڈی ٹیل لیمپ، ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ، کروم فرنٹ گِرل، الیکٹرک اور پاور سے کھلنے والے سائیڈ مرر، کروم ڈور ہینڈلز، بلیک سائیڈ اسٹیپ، سلور ڈور بیلٹ مولڈنگ، مڈ گارڈز اور ائر اسپاٹس شامل ہے۔

Image result for Toyota fortuner Sigma G 2020

جی ویرینٹ کے اہم اندرونی فیچرز میں پش اسٹارٹ، پاور ڈور لاک، اسمارٹ انٹری، الیومنیٹڈ انٹری سسٹم، شاپنگ، کوٹ لٹکانے کی جگہ، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، سائیڈ ڈیفروسٹ، کول اینڈ ہاٹ باکس، ریئر آرم ریسٹ، تھری ڈیوائس کنیکٹر، لکڑی کے بنے اسٹیئرنگ وہیل، 8 انچ انفوٹینمینٹ ڈسپلے، 6 اسپیکرز اور شارک فِن اینٹینا شامل ہے۔