Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں آٹا چوروں کی حکومت ہے،سراج الحق

شائع 22 جنوری 2020 05:51pm
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف دیں مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کیا جائے ملک میں آٹا چور اور چینی چوروں کی حکومت ہے عوام کا مذاق اڑایا جارہا ہے ،۔

جماعت اسلامی نے راولپنڈی لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کراچی سے خیبر تک عوام کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے، حکومت نے پندرہ ماہ میں ایک بھی اچھا کام نہیں کیا عوام کو آٹا گھی چینی ملنا مشکل ہےحکومت کا وژن انڈے اور مرغی سے آگے نہیں جا سکا  گندم اور چینی پیدا کرنے والے ملک میں یہ اشیاء نایاب ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کریں حکومت کی معاشی اور خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ملک میں آٹا اور چینی چوروں کی حکومت ہے احتجاجی جلسے سے رہنماء جماعت اسلامی میاں اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔