Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیشی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی

شائع 22 جنوری 2020 06:06pm

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، مہمان ٹیم ڈھاکہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی ہے.

کپتان محمود اللہ کی قیادت میں بنگلادیش ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، بنگلادیش ٹیم کا پی سی بی حکام نے استقبال کیا۔

مہمان ٹیم کو سیکورٹی حصار میں مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا۔