Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں ہیں، جتنا میرے پاس پیسہ ہے'

شائع 22 جنوری 2020 05:00pm

پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وریندر سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں ہیں، جتنا میرے پاس پیسہ ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر کا بھارت میں مفاد ہے، اس لئے انہیں بھارتی ٹیم کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ شعیب اختر مالی مفاد کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے خلاف نہیں بول سکتے، بھارتی ٹیم کی تعریف کرنا ان کی مجبوری ہے۔

تاہم اس معاملے پر شعیب اختر نے خاموشی توڑتے ہوئے سہواگ کو کرارا جواب دے دیا ہے، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ وریندر سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں ہیں، جتنا میرے پاس پیسہ ہے۔

ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔