Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے درخواست دائر

شائع 22 جنوری 2020 04:00pm

لاہور کی سول عدالت میں مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے ایک خاتون نے درخواست دائر کردی۔

لاہور سول کورٹ میں مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط روکنے کی درخواست پر سماعت سول جج نائلہ ایوب نے کی۔

یہ بھی پڑھیئے: نہ جعلی تھپڑ کھاتی ہوں اور نہ ہی جعلی تھپڑ مارتی ہوں، سویرا ندیم

ماہم نامی خاتون کی جانب سے ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر ہونے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدالت فوری طور پر ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیئے: میرے پاس تم ہو کی کہانی چوری کا بھارتی دعویٰ، ہمایوں سعید کا جواب

ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔