Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

شائع 22 جنوری 2020 03:39pm

آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے ہرادیا، ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح کے بعد قومی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

پوچفسٹروم میں پاکستان کی پہلے باری آئی تو آغاز میں مشکل ہوئی، پھر مڈل آرڈر بلے باز نے ذمہ داری دکھائی۔ محمد حارث نے 81، قیصر احمد نے 54 اور فہد منیر نے 53 رنز اسکور کئے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے نے کرارا جواب دیتے ہوئے 2 وکٹوں پر 186 رنز بنالئے تھے پھر قومی بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور زمبابوے کی پوری ٹیم کو 256 رنز پر چلتا کردیا۔

پاکستان کے طاہر حسین اور عباس آفریدی نے تین تین وکٹیں لیں۔ مین آف دی میچ کا اعزاز 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حارث کو دیا گیا۔