Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا سے پہلی مرتبہ اتنے بہتر تعلقات قائم ہوئے،عمران خان

شائع 22 جنوری 2020 03:19pm

وزیراعظم عمران خان نے عالمی میڈیا کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے امریکا سے پہلی بار اتنے اچھے تعلقات قائم ہوئے ۔ صدر ٹرمپ سے کشمیر کے حوالے سے بات ہوئی ۔ اسی مسئلے کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کی، لیکن انہوں نے ہمیں ہی الزام دینا شروع کردیا،۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتیں لڑائی کی متحمل نہیں ہوسکتیں ۔ لیکن فی الحال پاکستان اور بھارت کسی لڑائی کے قریب نہیں ۔ بھارت خود تباہی کی طرف گامزن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ۔

اس سے پہلے انہوں نے ڈیووس اسٹریٹجی ڈائیلاگ فورم سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کہا افغان جنگ کے بعد پاکستان میں منشیات اور کلاشنکوف آئی  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان اور بھارت کسی لڑائی کے قریب نہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم  اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے، پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔