Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا

شائع 22 جنوری 2020 03:12pm

ضلعی انتظامیہ پشاور نے نانبائیوں کے سامنے گُھٹنے ٹیک دئیے، نانبائی روٹی کا وزن کم کرانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ روٹی کا وزن کم کرنے کو شہریوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

 پشاور میں نانبائیوں کی دو روزہ ہڑتال کے بعد تندور بالاآخر کُھل. نانبائی اپنے مطالبات منانے میں کامیاب ہوگئے اور 10 روپے کی روٹی کا وزن 130 گرام سے کم کرکے 115 پر لے آئے جبکہ 170 گرام کی روٹی 15 روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔

 شہریوں نے روٹی کا وزن کم کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.۔

شہریوں کے مطابق جتنی روٹیاں پہلے لیتے تھے اب اُس سے ڈبل لینی پڑینگی. کچھ نے تو روٹی کے سائز کو بسکٹ کا سائز قرار دے دیا۔

 شہریوں نے حکومت سے آٹا سمگلنگ کی روک تھام کی درخواست کردی تاکہ مزید آٹے کا بحران پیدا نہ ہو۔