Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد پر ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کرنے کا الزام

شائع 22 جنوری 2020 03:04pm

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو ویڈیو بھیجنے کے بعد اُن کا موبائل فون ہیک ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے گارجیئن کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں ایمازون کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوگیا جب سعودی شہزادے کے ذاتی واٹس ایپ اکاؤنٹ انہیں ویڈیو بھیجی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے جیف بیزوس کو ایک خطرناک ویڈیو ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا اور جیسے ہی ایمازون کے سربراہ نے واٹس ایپ میسج کھولا تو ان کا فون ہیک ہوگیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں، تاہم کیا معلومات چرائی گئیں یہ واضح نہیں ہوسکا۔