Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وکٹ لینے کے بعد اپنا مخصوص سلیبریشن اسٹائل ضرور اپناؤں گا، حارث رؤف

شائع 22 جنوری 2020 01:33pm

لاہور: اوپنر شان مسعود کے بعد فاسٹ بولر حسن علی بھی اینکر پرسن بن گئے۔ حارث رؤف بنے حسن کے  مہمان، بتایا ساتھی کرکٹرز "ون ففٹی" کے نام سے پکارتے ہیں۔

 لاہور میں جاری قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کے ساتھ خصوصی بیٹھک میں حارث رؤف نے انکشاف کیا کہ ساتھی کرکٹرز میں وہ "ون ففٹی" کے نام سے مشہور ہیں۔

 حارث روف نے ٹیپ بال سے ہارڈ بال کرکٹ تک کا سفر کٹھن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار بولنگ کی غرض سے روزانہ آدھا درجن انڈے کھایا کرتے تھے۔

 حارث رؤف کے مطابق فاسٹ بولر کیلئے جارح مزاج ہونا ضروری ہے اور وہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں بھی وکٹ لینے کے بعد اپنا مخصوص سلیبریشن اسٹائل ضرور اپنائیں گے۔