Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنئیرز کو کسی ایجنڈے پر کام نہیں کرنا چاہیئے، شعیب ملک

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 01:06pm

لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک کہتے ہیں سنئیرز کو کسی ایجنڈے پر کام کی بجائے نوجوان کپتان اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

 قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے شاہینوں کی مشقیں جاری ہیں۔ کیمپ کے آخری روز بھی پریکٹس میچ میں بلے بازوں اور بولرز کو ٹارگٹ دیئے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب ملک نے کہا کہ وہ بی پی ایل کھیل کر آرہے ہیں، بنگلہ دیش ٹیم فارم میں ہونے کی بناء پر ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی۔

 شعیب ملک نے کہا کہ کپتانی کوئی چیز نہیں، پاکستان کی شرٹ پہننے کے بعد اچھا کرنے کی کوشش ہونی چاہیے، وہ اور محمد حفیظ نوجوان کپتان کی رہنمائی کریں گے۔

 شعیب ملک نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر کھیلوں گا، باقی فیصلہ کپتان اور مینجمنٹ کا ہے۔ ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونا چاہتا ہوں لیکن ابھی توجہ بنگلادیش سیریز پر ہے۔