Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف پنجاب کے "پریشر گروپ" کا اہم اجلاس طلب

شائع 22 جنوری 2020 12:38pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بااختیار نہیں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے پریشر گروپ کے 20 ارکان کل لاہور میں غیر رسمی اجلاس کریں گے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کے مطابق کل فاروڈ بلاک کے 20 ممبران لاہور میں ملاقات کریں گے۔ مشاورت میں آیندہ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔ سب کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بااختیار ہوں۔ چیف سیکرٹری سے کہا گیا ہے کہ جو کام آپ کے کہنے پر ہوتا ہے وہ ان کی درخواست پرکیوں نہیں ہوتا؟

غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ حلقوں کے لیے ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ہمیں عوام اورحلقوں کے لیے ترقیاتی پیکج دیے جائیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں، اس کے لیے ہی جدوجہد کررہے ہیں۔