Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کیلئے اپنی کٹ متعارف کروادی

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:24am

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کیلئے اپنی کٹ متعارف کروادی۔

اسلام آباد کی ٹیم اس بار ہوم اور اَوے 2 کٹس زیب تن کرے گی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مستقل گھر قرار دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے کٹس میں موجود رنگوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے، کٹ میں سرخ رنگ طاقت اور دانش کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ فائر ریڈ جذبہ اور مہارت کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کٹس میں موجود پیلا رنگ اتحاد اور منصفانہ کھیل کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ رنگ ایک ٹیم اور ایک قوم کی حیثیت سے اتحاد کی مضبوط خواہش کی نشاندہی ہے۔

ٹو اسٹار شیرو لوگو فخر، اعزاز اور ریگلیہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کا واحد 2 وقتی چیمپئن ہونے پر بے حد فخر ہے۔

فاینچائز اونر علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے، پچھلے سالوں میں ہم نے اپنی کٹس میں جو تبدیلیاں کی ہیں وہ اس کی عکاس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پرستار ہمیں اپنے مانوس سرخ رنگ میں دیکھیں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، جہاں ہم نے کھیلنے کیلئے 5 سالوں کا انتظار کیا ہے۔