Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوا دئیے

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 07:32am

لاہور: ملسم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے آٹا بحران پر تنقید کی تو محکمہ فوڈ پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے پہنچا دئیے۔

چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کا کہنا ہے عظمیٰ بخاری نے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا ہے تو میرے گھر بھجوا دیں، عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کیا، آٹا عظمیٰ بخاری کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا۔

عمر تنویر کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری نے کہا مجھے آٹا نہیں ملا، مجھے بھجوا دیں، 3 دن سے کُک کو بھیج رہی ہوں، 790 روپے میں آٹا نہیں ملا، جس پر ہم نے ان کے گھر ٹرک ہی بھجوا دیا۔