Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ دودھ جسے پینے سے آپ کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 06:46am

لندن: ہم بنا کریم والے یا بالائی نکلے ہوئے دودھ کو ترجیح نہیں دیتے اور سمجھتے ہیں کہ اس میں کچھ نہیں بچا ہوگا۔

لیکن اب سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں بالائی یا کریم کے بغیر دودھ پینے کا ایک انتہائی شاندار فائدہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ بالائی یا کریم نکال کر دودھ پینے سے انسان کی جوانی دیرپا ہوتی ہے۔

اس کے چہرے پر عمر رسیدگی کے آثار کئی سال تاخیر سے نمودار ہوتے ہیں اور وہ بالائی اور کریم نکالے بغیر دودھ پینے والوں کی نسبت زیادہ جوان رہتا ہے۔

اس کی مرکزی وجہ بیان کرتے ہوئے برمنگھم یانگ یونیورسٹی سائنس دانوں نے بتایا کہ بالائی یا کریم کے بغیر دودھ پینے سے انسان کا ڈی این اے دوسروں کی نسبت ساڑھے چار سال نوجوان رہتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنس دانوں نے 6 ہزار لوگوں پر تجربات کیے۔ ان لوگوں کے جینز کا تجزیہ کیا گیا اور ان سے ان کی غذائی عادات کے متعلق سوالات کیے گئے اور پھر ان کا ان کے جینز کے ساتھ تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے گئے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر لیری ٹکر کا کہنا تھا کہ جس دودھ سے بالائی یا کریم اتار لی جائے اس میں 0.3 فیصد چکنائی ہوتی ہے جبکہ اصلی حالت میں دودھ کے اندر 3.6 چکنائی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ میں جو سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے وہ انسانی خلیوں پر دباﺅ ڈالتی اور انہیں تباہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں جسم کے ٹشوز کی موت ہونے کی شرح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

جو لوگ بالائی یا کریم اترا دودھ پیتے ہیں ان میں دودھ کا یہ منفی اثر نہیں ہوتا اور ان کا ڈی این اے پہلی قسم کے لوگوں کی نسبت ساڑھے چار سال تک زیادہ جوان رہتا ہے۔