Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی فوک گلوکار اسٹیج پرفارمنس کے دوران چل بسے

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 06:18pm

امریکا کے معروف فوک گلوکار ڈیوڈ اولنے اسٹیج پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 سالہ معروف فوک گلوکار امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اولنے کی موت گانا گانے کے دوران ہوئی، انہوں نے مرنے سے قبل مداحوں سے 'معذرت' کی اور اگلے ہی لمحے جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گلوکار کو اچانک دل کا دورہ پڑا تو وہ مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کرسی پر بیٹھے اور اپنے سر کو سینے کی جانب جھکا دیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ اولنے نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ گلوکاری کے نام کیا اور وہ ذیادہ عمر ہونے کے باوجود بھی لائیو پرفارمنسز کیا کرتے تھے۔