Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کی شادی سے چند روز قبل دلہے کا والد اور دلہن کی والدہ بھاگ گئے

شائع 21 جنوری 2020 04:33pm

سورت: بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران و پریشان رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی اس وقت کھٹائی کا شکار پڑگئی جب ان کی شادی میں صرف ایک ماہ باقی تھا۔

لڑکا اور لڑکی گزشتہ برس اپنی منگنی کے بعد سے رواں برس فروری میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک لڑکے کے والد اور لڑکی کی والدہ لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دلہے کے 48 سالہ والد راکیش اور دلہن کی 46 سالہ والدہ سواتی جوانی کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، ماضی میں یہ دونوں پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی تھے۔

رشتہ داروں کے مطابق جوانی کے دنوں میں یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر دونوں کی شادی علیحدہ جگہوں پر ہوگئی تھی۔

دلہے کے والد اور دلہن کی والدہ دونوں 10 جنوری سے لاپتہ ہیں، دونوں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوچکے ہیں۔