Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس کی گاڑیاں اور اہلکار ٹک ٹاک کیلئے استعمال ہونے لگے

شائع 21 جنوری 2020 03:45pm

کراچی: شہر قائد میں جرائم کنٹرول ہوں یا نہ ہوں، شہریوں کی مدد کیلئے پولیس موبائل دستیاب ہو یا نہ ہو لیکن سوشل میڈیا کی معروف ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کیلئے پولیس موبائلز ضرور حاضر ہیں۔

آج کل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کو کراچی پولیس کی موبائل کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں نوجوان کو ایکشن مارتے ہوئے پولیس موبائل سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں گانا بھی چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ان ویڈیوز میں نہ صرف پولیس موبائل بلکہ اہکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔