Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی سی واقعہ ، دو سینئر پولیس افسران ذمے دار قرار

شائع 21 جنوری 2020 03:01pm

وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جانے والی پی آئی سی واقعہ کے متعلق انکوائری رپورٹ میں دو سینئر پولیس افسران  کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا،افسران کے خلاف آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پی آئی سی حملہ کیس کے متعلق انکوائری رپوٹ پیش کئی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کی جانب سے پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں دو سینئر پولیس افسران کو زمہ دار قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ پی آئی سی  واقعے میں  زمہ دار قرار دئیے گئے  ہیں۔ دونوں افسران کی غفلت اور نااہلی کے باعث سانحہ پی آئی سی رونما ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ  وکلا ریلی کے دوران موقع پر ہی نہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید موقع پر پہنچ کر بھی کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔دونوں افسران کے خلاف آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلی کے احکامات پر آئی جی پنجاب نے سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی تھی۔