حکومت اور اپوزیشن نے نئے الیکشن کمشنر کی متفقہ منظوری دی،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا حقیقی اورجمہوری کردار ادا کرنے جا رہی ہے ۔ حکومت اوراپوزیشن نے متفقہ طورپرچیف الیکشن کمشنراورممبران کے ناموں کی منظوری دی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمعاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس امید کا اظہارکیا کہ اب پارلیمنٹ میں مفاہمتی عمل آگے بڑھے گا جو عوام کو ریلیف دینے کا باعث بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپوزیشن اور حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنراورممبران کے ناموں کی منظوری دی ۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ڈیووس کا انتہائی اہم دورہ کررہے ہیں ۔ ان کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم میں کشمیرکا مسئلہ اجاگرکیا جائے گا جبکہ وہ عالمی رہنماؤں کوبھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے ۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں چھوٹے تاجرکے تحفظات پرکسی نے توجہ نہیں دی گئی، ان کے لیے این او سی لینا بڑا مشکل مرحلہ تھا لیکن اب وزیراعظم سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.