Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: بچی کا قتل ،ملزمان نے اعتراف کرلیا

شائع 21 جنوری 2020 02:27pm

نوشہرہ میں بچی کو قتل کرنے والے ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا، تین دن قبل بچی گھر سے مدرسے گئی پھر واپس نہیں آئی ، اسی دن رات کے وقت گھر کے قریب باغیچہ میں پانی کی ٹینکی سے بچی کی نعش برآمد ہوئی۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفسر کاشف ذولفقار نے کہا ہے کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور نوشہرہ کے علاقے پیرسچ، ذیارت کاکا میں سات سالہ بچی عوض نور کے قتل کا مقدمہ انکے چچا کی مدعیت میں درج کردیا ہے، ننھی مقتولہ کے لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ انکی بھتجی ہفتہ  کے روز سہہ پہر تین بجے پڑوس میں واقعہ مدرسے میں قران پڑھنے گئی اور گھنٹہ گزر جانے کے بعد جب واپس نہیں آئی تو ڈھونڈنے نکلے۔

ایف آئی آر متن میں بتایا گیا ہے کہ بچی کی نعش مقتولہ بچی کے گھر کے قریب واقعہ باغیچہ میں پانی کے ٹینکی سے برآمد ہوئی ۔ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کے مطابق مقتول بچی کے چچا کے نشاندہی پر دو ملزموں کو گرفتار کر لیے ہیں۔ بچی کے قتل میں ملوث دونوں ملزموں نے جسمانی ریمانڈ کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے ۔

 ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذولفقار کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی سے متعلق میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد معلوم ہوگا۔ بچی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر بچی کے والد نے وزیراعلیٰ محمود خان سے انکی کی بیٹی کے قتل میں ملوث افراد کو قرار سزا دینے کی اپیل کی ہے۔