Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی جے سی ایس سی ندیم رضا کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ

شائع 21 جنوری 2020 02:20pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ائیرہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا ، اور  پاک فضائیہ کے جانبازوں کی جرات اوربہادری کوسراہا ۔

 پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعدآج ائیر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا پہلا دورہ کیا ۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ  امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔  ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پرروشنی ڈالی ۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی  جرات و بہادری کی تعریف کی۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اورائیرمین کے جذبے کوسراہا اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد اورتیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ائیرہیڈ کوارٹرز ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔