Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاٹا نشستوں کی صوبوں میں تقسیم کیلئے خط

شائع 21 جنوری 2020 02:17pm

فاٹا کے سینیٹرز کی 8 نشستیں، چاروں صوبوں میں تقسیم کی جائیں ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سینیٹرجاوید عباسی کوخط لکھ دیا ۔ سینیٹ  کمیٹی قانون و انصاف آئینی ترمیم کے حوالے سے ترمیم تجویز کرے ۔

 چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون سینیٹر جاوید عباسی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے 25ویں آئینی ترمیم میں فاٹا کے 8 سینیٹرزکے الیکشن سے متعلق شق کو نکال دیا گیا تھا، 25ویں آئینی ترمیم کے بعد سینیٹ ارکان کی تعداد 96 ہو جائے گی، 25 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا تھا کہ فاٹا سے سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے ۔

خط میں کہا گیا ہے فاٹا سے چار سینیٹرزکی مدت مارچ 2021 اور بقیہ چار ممبرز کی مدت مارچ 2024 میں ختم ہو جائے گی، میری رائے ہے کہ سینیٹ کے ارکان کی تعداد 104 ہی رہنی چاہیے، فاٹا سے سینیٹرزکی نشستیں چاروں صوبوں میں تقسیم کر دی جائیں ۔

لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے سینیٹ کے مارچ 2021 کے الیکشن میں صوبوں کی ایک ایک نشست بڑھا دی جائے ۔ سینیٹ کے مارچ 2024 کے الیکشن میں صوبوں کی مزید چار نشستیں بڑھا دی جائیںٕ تاکہ سینیٹ کی نشستیں 104 ہی رہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف معاملے کو زیرغورلائے اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف آئینی ترمیم کے حوالے سے ترمیم تجویز کرے ۔