Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ایرانی گینگ ملوث ہونے کا انکشاف

شائع 21 جنوری 2020 02:01pm

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ایرانی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر میں جرائم میں ایرانی گروپ ملوث ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ گینگ آٹھ افراد پر مشتمل ہے اور یہی شہر میں مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ پولیس کے مطابق  یہی گروپ پہلے اپنی کارروائیاں اٹلی، انڈونیشیا اور ترکی میں بھی کرچکا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس گینگ کی تمام معلومات حاصل کرلی گئی ہیں اور اسپیشل ٹیم انکی گرفتاری کیلئے تشکیل دے دی گئی ہے۔