Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکلر ریلوے کو دوبارہ سی پیک میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے،مراد علی شاہ

شائع 21 جنوری 2020 01:39pm
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ کی عوام کے ساتھ مسلسل غیر سنجیدہ رویہ اپنایا ہوا ہے، سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

 دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مراد علی شاہ نے کہا کہ  سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو دوبارہ سی پیک پروجیکٹس میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کو پانی کی اشد ضرورت ہے، نئے پمپنگ اسٹیشن سے 600 ملین گیلن روزانہ پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔

   وزیراعلیٰ سندھ نے نام لیے بغیر کچھ لوگوں کو حدف بناتے ہوئے کہا کہ نئےمنصوبے بھی دیکھیں ہیں جہاں تختیاں بھی گرجاتی ہیں، میں انکو دعوت دیتا ہوں جن کو افتتاح کرنے کا شوق ہے یہاں آئیں اور افتتاح کریں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ ایک تو اجلاس نہیں ہوتے بالفرض ہو بھی گئے تو منٹس نہیں آتے، اگر منٹس آتے ہیں تو ان میں ہیرا پھیری کردی جاتی ہے۔