حارث رؤف نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کا بہترین بولر بننے کی ٹھان لی
لاہور: بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچاکر بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کا بہترین گیند باز بننے پر نظریں جمالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو کرنا الگ ہی بات ہوتی ہے، کوشش ہوگی بہترین پرفارم کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر گیند بازوں وہاب ریاض اور محمد عامر کی غیر موجودگی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میری کوشش تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ بولنگ کا موقع ملا تو ایک بہترین کمبی نیشن ثابت ہوگا۔
حارث نے کہا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پیس کو برقرار رکھوں، 2 سال عاقب جاوید کے ساتھ تھا اور اب بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ کام کرکے کچھ اچھا سیکھوں گا۔
Comments are closed on this story.