Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام نے نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا، اب بھکتے'

شائع 21 جنوری 2020 12:12pm
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں عوام نے نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا، اب بھکتے۔ حکومت اگر آٹا دے نہیں سکتی تو شرمندہ تو ہوجائیں۔ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی، مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنی کے باعث پیش نہ ہوئے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی۔

دیگرملزمان کوحاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگومیں شاہد خاقان عباسی پارٹی سے ناراضی کی تردید کی، آٹے کے بحران پربولے کہ نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑدیں تو مسئلہ ہی ختم ہوجائے حکومت اپنی ناکامی پرشرمندہ بھی نہیں۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقستمی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی، صرف ایک بل بڑی مشکل میں منظور ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے۔