Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل

شائع 21 جنوری 2020 11:58am

لاہور: پاکستان کیخلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہوگیا، مہمان ٹیم اب بدھ کی رات پاکستان آئے گی۔

بنگلادیشی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے براہ راست لاہور پہنچے گی۔ ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

مہمان ٹیم جمعرات کے روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، بنگلادیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔