Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

شیشے اور سرامک سے بنا ہواوے کا 7 کیمرے والا فون

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2020 07:52am
سائنس

بیجنگ: چینی کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اگلا فون P40 سرامک اور شیشے پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ اس میں ایک دو نہیں بلکہ پورے سات کیمرے نصب ہوں گے۔

ڈیلی میل کے مطابق اسمارٹ فونز کی خبر دینے والے ماہر ایوان بلیس کے مطابق ہواوے اپنے ایک اہم فون کو لانچ کرنے کی تیاری میں ہے جس پر سات کیمرے نصب ہوں گے۔

کیمرے کی پشت پر ٹیلی فوٹو لینس اور الٹراوائڈ لینس بھی شامل ہوگا۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ورج کے مطابق ایک کیمرہ 13 گنا آپٹیکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو کیمرے آگے کی جانب نصب ہوں گے۔

اس کا ڈسپلے بیزل لیس ہوگا، یعنی اسکرین کے کنارے نہیں ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ہیڈفون کا جیک ختم کردیا گیا ہے اور چارجنگ کے لیے یوایس بی سی کی سہولت موجود ہوگی۔

اس فون کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ دنیا کے یہ چند فون میں سے ایک ہوگا جس کی تیاری میں سرامک اور شیشہ شامل ہے۔

دوسری جانب گیلیکسی S20 کی آمد بھی اسی سال متوقع ہے اور ہواوے اس کا زبردست مقابل فون بن سکتا ہے۔

'In the image of the rear, the first thing that stands out to us is the camera setup. We can see a total of 4 cameras, a flash, and what looks like a microphone hole', wrote Max Weinbach who released images of the Samsung Galaxy S20 Samsung Galaxy S20

ہواوے P40 کی خصوصیات میں سے ایک اس کا ڈسپلے بھی ہے جس کی ریزولوشن 1440 پکسل اور 120 ہرٹز ہوگی۔ جس سے ہواوے ڈسپلے اور اسکرین میں سام سنگ کے ایک قدم آگے نظر آتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی فورٹی مارچ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔