Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے مرتضی سید دپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

شائع 20 جنوری 2020 05:48pm
کاروبار
File Photo

 

پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کے بعد ڈپٹی گورنربھی آئی ایم ایف سے تعینات کردیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ سید کو اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنرمقررکردیا گیا ہے، وہ اس عہدے پر 3 سال تک فائز رہیں گے اوران کی تعیناتی کے حکم پرفوری عملدرآمد ہوگا۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پرموجود معلومات کے مطابق مرتضیٰ سید اس وقت عالمی مانیٹری فنڈ میں سٹریٹجی، پالیسی اورریویو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈویژن چیف ہیں  ۔

انہوں نے 2004 میں آئی ایم ایف کو جوائن کیا اور اس کے ایشیاء اورپیسفک ڈیپارٹمنٹس کے مالی افیئرزمیں کام کرچکے ہیں۔ وہ موجودہ پوزیشن سے پہلے چین میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی ریزیڈنٹ ری پریزینٹیٹو کے طور پر کام کررہے تھے۔

مرتضیٰ سید ایمرجنگ مارکیٹس بشمول کولمبیا ، قبرض، یورپ، کوریا اور جاپان میں آئی ایم ایف کے پروگرامز اور نگرانی کے معاملات سے وابستہ رہے ہیں، وہ میکرو فنانس، مانیٹری پالیسی، فنانشل کرائسز ، سرمایہ کاری اور ڈیمو گرافکس کے ماہر ہیں۔

عالمی مانیٹری فنڈ کو جوائن کرنے سے پہلے مرتضیٰ سید لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف فسکل سٹڈیز اور اس سے قبل ہیومن ڈویلپمنٹ سنٹر اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر بھی آئی ایم ایف سے ہی امپورٹ کیے گئے تھے، پاکستان کے موجودہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ورلڈ بینک سے وابستہ رہ چکے ہیں۔