Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ون وے کی خلاف ورزی، 2سو گرفتار

شائع 20 جنوری 2020 05:24pm

کراچی:ون کے خلاف ورِزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جاری  ہے اور  مہم کے تیسروزبھی 2 سوسے زائد شہری گرفتار  کرلیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  238 مقدمات درج کرکے 242 افرادکوگرفتارکرلیاگیا،  ون وے کی خلاف ورزی پرسب سے زیاد79 گرفتاریاں ضلع ویسٹ سے کی گئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات بھی ضلع ویسٹ میں ہوئے، ساتوں اضلاع میں سے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ چالان 1524 ضلع ویسٹ میں کیے گئے۔